پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، وکلا کو درپیش مشکلات کے پیش نظر شٹل سروس بحال

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، وکلا کو درپیش مشکلات کے پیش نظر شٹل سروس بحال

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق شٹل سروس ڈسٹرکٹ کورٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے درمیان چلے گی۔

شٹل صبح 08:30 بجے ڈسٹرکٹ کورٹس (G-11) سے روانہ ہوگی اور صبح 09:00 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن پہنچے گی۔

دوسری شٹل صبح 11:00 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ ہوگی، دوسری شٹل صبح 11:30 بجے دوبارہ ڈسٹرکٹ کورٹس (G-11) پہنچے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ممبران سے شٹل سروس کے مقررہ شیڈول کی سختی سے پابندی کرنے کی اپیل ہے۔

شٹل سروس کی بحالی کا نوٹیفکیشن سیکرٹری ہائی کورٹ بار بیرسٹر قاسم نواز عباسی کی جانب سے جاری کیا گیا۔