حکومت 28ویں ترمیم پر اپنا مؤقف واضح کرے، بیرسٹر گوہر

حکومت 28ویں ترمیم پر اپنا مؤقف واضح کرے، بیرسٹر گوہر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ اسمبلی ایک اور ترمیم کی متحمل نہیں ہوسکتی، حکومت کوئی بھی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کیا 18 ویں ترمیم رول بیک ہو رہی ہے؟ جو اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل ہوئے تھے وہ دوبارہ وفاق کو منتقل ہو رہے ہیں؟ پی ٹی آئی کے سامنے ابھی کوئی ڈرافٹ نہیں رکھا گیا، بجٹ آ رہا ہے، اس میں عوام کو ریلیف دیا جائے، مہنگائی کم کی جائے۔