خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، سمری تیار

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، سمری تیار

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں 3 وزراء، 3 مشیروں اور 5 معاونین خصوصی کو شامل کیا جائے گا۔

نذیر احمد عباسی، شکیل احمد، محمد عدنان قادری، کو صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے، کابینہ میں محمد عارف احمد زئی، لیاقت علی خان، ہمایوں خان اور میاں محمد عمر کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد عثمان، طفیل انجم، ملک عدیل اقبال اور محمد اسرار کا نام بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔