جدید عدالتی اداروں کو عالمی معیار کے نظم و نسق اپنانا ہونگے: چیف جسٹس

جدید عدالتی اداروں کو عالمی معیار کے نظم و نسق اپنانا ہونگے: چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں خصوصی تربیتی نشستوں کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں عدالتی افسران اور اہلکاروں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں چیف جسٹس پاکستان، رجسٹرار سپریم کورٹ اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ معیاری انتظامی نظام اور مضبوط نگرانی اہم ہے، جدید عدالتی اداروں کو عالمی معیار کے نظم و نسق اپنانا ہوں گے۔

یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عوامی اعتماد کے فروغ اور بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں، اصلاحاتی حکمت عملی میں شفافیت اور نظام کی بہتری پر توجہ مرکوز ہے۔