پاکستان اور روس کے درمیان سٹریٹجک استحکام پر 16 واں مشاورتی اجلاس

پاکستان اور روس کے درمیان سٹریٹجک استحکام پر 16 واں مشاورتی اجلاس

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اور پاکستانی ایڈیشنل سیکرٹری طاہر حسین اندرابی نے مشاورتی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اجلاس میں عالمی سکیورٹی، اسلحہ کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک نے عالمی فورمز پر تعاون اور رابطہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، روس پاکستان مشاورتی گروپ کا 17واں اجلاس آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔