بلوچستان میں بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے: نوازشریف

بلوچستان میں بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے: نوازشریف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘پر اپنے پیغام میں میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونے والا بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے، میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔