شمالی وزیرستان میں 30 اور 31 مئی کو کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان میں 30 اور 31 مئی کو کرفیو نافذ

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق کرفیو کے دوران تمام داخلی اور خارجی راستوں پر عوامی آمدورفت بند رہے گی، عوامی سہولت کے لیے شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک کرفیو میں نرمی دی جائے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ کرفیو کے دوران تمام شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند  ہونے سے شہریوں سے اپیل ہے کہ مقررہ کردہ وقت کے مطابق اپنے گھروں میں رہیں۔

مزید برآں ضلعی حکام کی جانب سے کرفیو کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔