ترقی کا واحد راستہ تعلیم، نارووال تعلیمی مرکز بن رہا ہے: احسن اقبال

ترقی کا واحد راستہ تعلیم، نارووال تعلیمی مرکز بن رہا ہے: احسن اقبال

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو صرف خواب دکھائے اور ملکی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملکی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کر دیا ہے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریدکے روڈ کی تعمیر سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور علاقے کی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ نارووال میڈیکل کالج نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا ہے، جو تعلیمی میدان میں ایک بڑی کامیابی ہے۔