پنجاب میں مارکیٹوں اور شادی ہالز کے اوقات کار تبدیل، نیا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں مارکیٹوں اور شادی ہالز کے اوقات کار تبدیل، نیا نوٹیفکیشن جاری

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان کی منظوری کے بعد سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس سید مسعود نعمان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز اب رات 9 بجے بند ہوں گے جبکہ شادی ہالز، مارکیاں اور دیگر کمرشل تقریبات رات 10 بجے تک جاری رہ سکیں گی۔

حکومت نے ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی فروخت کرنے والی دکانوں کو رات 11 بجے تک بند کرنا لازمی قرار دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بعض شعبوں کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ میڈیکل اسٹورز، آئی ٹی کمپنیاں، تندور، جمز اور فیول اسٹیشنز پر نئے اوقات کار کا اطلاق نہیں ہوگا۔