شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آزاد کشمیر صورتحال پر گفتگو

شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آزاد کشمیر صورتحال پر گفتگو

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے صورتحال بہتر بنانے کے لیے مذاکرات پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی گلگت میں پیپلزپارٹی کی فتح پر صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آزاد کشمیر کی صورتحال پر پارٹی موقف سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کی تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔