رہنما پیپلز پارٹی کا 30 ہزار سلائی مشینیں تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز

رہنما پیپلز پارٹی کا 30 ہزار سلائی مشینیں تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز

راول شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ سلائی مشینوں کی تقسیم کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ 33 ہزار خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک تاریخی منصوبہ ہے۔

راول شرجیل میمن نے کہا کہ سلائی مشینیں خواتین کی معاشی خودمختاری اور گھریلو آمدنی میں اضافے کا ذریعہ بنیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ضلع میں خواتین کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں، مستحق خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ ایک بڑا اقدام ہے۔

راول شرجیل میمن نے کہا کہ پورے تعلقہ حیدرآباد دیہی میں خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے 33 ہزار سلائی مشینیں تقسیم کی جائیں گی۔