پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ اس بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بجٹ میں پاکستان کی عظیم قوم کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 12, 2026
واضح رہے کہ ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔