پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان گرینڈ الائنس نے مطالبات کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا۔
بلوچستان اسمبلی میں آج سہ پہر بجٹ اجلاس منعقد ہوگا۔
صدر بلوچستان گرینڈ الائنس قدوس کاکڑ کے مطابق بلوچستان بھر سے سرکاری ملازمین آج دوپہر 12 بجے ایوب سٹیڈیم میں جمع ہوں گے، بجٹ اجلاس کے لئے احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دے دی گئی۔
قدوس کاکڑ نے کہا کہ آج بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرنے جا رہے ہیں، ہمارا احتجاج مکمل طور پر پر امن ہوگا، آج ہر صورت میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیں گے۔