بلوچستان میں پانی کی شدید قلت پر ایری گیشن حکام کا سندھ حکومت کو خط

بلوچستان میں پانی کی شدید قلت پر ایری گیشن حکام کا سندھ حکومت کو خط

ایری گیشن حکام کے مطابق سندھ کی جانب سے ارسا معاہدے کے تحت بلوچستان کے طے شدہ حصے کا پانی نہیں مل رہا۔

ایری گیشن نصیرآباد سرکل کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر مدثر ظفر کھوسہ نے بلوچستان حکومت کو خط لکھ دیا جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بلوچستان کے حصے کا پانی فوری فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت اقدام اٹھائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پٹ فیڈر میں پانی کا اخراج 6500 سے کم ہو کر 2725 کیوسک رہ گیا اور پٹ فیڈر کینال میں پانی کی فراہمی 58 فیصد کم ہوگئی۔

مدثر ظفر کھوسہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مختص حصے کا پانی سندھ اپنے کینال نیٹ ورک کی طرف موڑ رہا ہے، پانی کی قلت سے چاول کی کاشت شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

خط میں  مزید تجویز کیا گیا کہ پانی کی تقسیم کی نگرانی کے لیے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کی جائے۔