پاکستان اور چین کا خطے میں امن و استحکام اور سفارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا خطے میں امن و استحکام اور سفارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ملاقات کے دوران نائب وزیرِ اعظم نے سوئٹزرلینڈ میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطح مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ دورہ قاہرہ اور مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں پر بھی چینی سفیر کو بریف کیا۔

نائب وزیراعظم نے پاکستان کی امن کوششوں کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین کا کردار خطے میں استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اسحاق ڈار نے چینی صدر شی جن پنگ کے چار نکاتی امن منصوبے اور چین-پاکستان پانچ نکاتی اقدام کی بھی تعریف کی۔

چینی سفیر نے خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام زیر التوا مسائل کا حل مسلسل سفارتی روابط، مکالمے اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

نائب وزیرِ اعظم نے چین کے ساتھ مسلسل مشاورت اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان-چین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔