آزاد جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل

انتخابی اعداد و شمار کے مطابق 45 حلقوں سے مجموعی طور پر 1241 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے 12 حلقوں سے 205 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

اعداد و شمار کے مطابق میرپور ڈویژن سے 406، پونچھ ڈویژن سے 294 جبکہ مظفرآباد ڈویژن سے 337 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں امن وامان برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: چیف سیکرٹری

انتخابی ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تاحال ٹکٹوں کا مکمل اعلان نہیں کیا جا سکا۔

پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس اور جمعیت اہلحدیث آزاد جموں و کشمیر سمیت دیگر جماعتوں نے ابھی تک اپنے امیدواروں کو حتمی شکل نہیں دی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے 37 حلقوں سے ٹکٹ جاری کیے ہیں تاہم 8 حلقوں سے امیدواروں کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔

سیاسی ذرائع کے مطابق آئندہ دو روز میں بیشتر جماعتوں کی جانب سے ٹکٹوں کے اعلانات متوقع ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک 24 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔