پنجاب: 18 سال سے کم عمر کی شادی کیخلاف قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

پنجاب: 18 سال سے کم عمر کی شادی کیخلاف قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

درخواست مفتی محمد اسلم نے اپنے وکیل مدثر چودھری کے ذریعے دائر کی  ہے،جس میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری سمیت دیگرمتعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آرڈیننس کی شق 2 ڈی، شق 3 اوردیگرمتعلقہ دفعات آئین اور شریعت سےمتصادم ہیں، 18 سال سے کم عمر میں شادی کو جرم قراردینا اسلامی شریعت کے خلاف ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ریاست کو انتظامی امور اور نظم و ضبط کے لیے قانون سازی کا اختیار حاصل ہے، تاہم شریعت کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرین آرڈیننس 2026 کی شق 2 سی، 2ڈی سمیت دیگرکوکالعدم قرار دے،درخواست کےحتمی فیصلے تک آرڈیننس پرعملدرآمد روکنےکا حکم دے۔