موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، جلتی بس سے مسافروں کو ریسکیو کر لیا

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، جلتی بس سے مسافروں کو ریسکیو کر لیا

موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق بس کے پچھلے بائیں پہیوں کے جام ہونے کے باعث آگ لگی، واقعے کی اطلاع موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر موصول ہوتے ہی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے سب سے پہلے تمام مسافروں اور ان کے سامان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جس کے بعد فائر ایکسٹنگوشر کی مدد سے آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے بس کے پہیوں کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم فوری کارروائی کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

ترجمان کے مطابق مسافروں اور بس ڈرائیور نے موٹروے پولیس کی بروقت، بہادرانہ اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔