پاکستان
خلاصہ
- مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزادجموں و کشمیر کے امن کے درپے کالعدم ایکشن کمیٹی کو ہر طبقہ فکر کی طرف سے واضح طور پر مسترد کیا جا رہا ہے۔
چکوٹھی سیکٹر کے محب وطن تاجروں سمیت تمام افراد نے انتشاری کمیٹی کی لاک ڈاؤن کی کال کومسترد کر دیا ہے۔
چکوٹھی اور گردونواح میں معمولات زندگی جاری رہے اور شہری دکانوں سے روزمرہ کی خریداری کرتے دیکھے گئے۔
چکوٹھی بازار کے تاجروں نے پاکستان اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے راجہ قاصد کی قیادت میں اجلاس منعقد کیا، اجلاس میں شریک تاجروں نے انتشاری کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
چکوٹھی کے عوام کی طرف سے لاک ڈاؤن کو مسترد کرنا ظاہر کرتا ہے کہ کشمیری عوام اس انتشاری ٹولے کو پہچان چکے ہیں۔