پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں 9 ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے حوالے سے خصوصی نغمہ اور دستاویزی فلم جاری کر دی گئی۔
ترجمان کے مطابق 9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین میں او آئی سی کے رکن ممالک سے اعلیٰ سطح کے مندوبین شرکت کریں گے۔
کانفرنس 12 اور 13 جولائی کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جہاں خواتین کو بااختیار بنانے، ترقی اور باہمی تعاون سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔