پاکستان
خلاصہ
- مظفرآباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس خان نے اپنے قافلے پر ہونے والے حملے کے حوالے سے قوم کے نام ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ وہ حلقہ ایل اے 22 پونچھ 5 میں اپنے آبائی گھر جارہے تھے، جب ان کا قافلہ آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہوا تو تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد یونین کونسل ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔
— Sardar Tanveer Ilyas Khan (@SARDARTANVEER_) July 17, 2026
انہوں نے کہا کہ حملے میں ان کے ساتھی ایس ایس جی کمانڈو سردار محمد آصف نے انہیں بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، جبکہ قافلے میں شامل دیگر ساتھی بھی زخمی ہوئے۔