پاکستان
خلاصہ
- پھولنگر: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر قانون رانا اقبال خان نے مولانا فضل الرحمان کی پاک فوج کے خلاف بیان بازی کی شدید مذمت کی ہے۔
پھولنگر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا اقبال خان کا کہنا تھا کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان فوراً اپنے الفاظ واپس لے کر قوم سے معافی مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے، پھولنگر کا تاریخی پراجیکٹ شہریوں کیلئے سنگِ میل ثابت ہوگا۔
صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن پنجاب کے ہر شہر تک ترقی کے ثمرات پہنچانا ہے۔