مظفرآباد میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا آغاز، جلسے کی تیاریاں مکمل

مظفرآباد میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا آغاز، جلسے کی تیاریاں مکمل

پارٹی قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مظفرآباد آمد کے پیش نظر سکیورٹی، انتظامی اور استقبالیہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جب کہ مظفرآباد میں ہونے والے مرکزی جلسے کے لیے سٹیج اور پنڈال کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ خان، وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام اور پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔

دوسری جانب پارٹی رہنماؤں نے پنڈال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور منتظمین سے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی۔

مزید برآں رہنماؤں کی آمد پر کارکنوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جبکہ پارٹی قیادت نے جلسے کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔