آزاد کشمیر انتخابات: جمعیت اہلحدیث کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار

آزاد کشمیر انتخابات: جمعیت اہلحدیث کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار

 مرکزی جمعیت اہلحدیث آزاد جموں و کشمیر نے اپنے پانچ امیدواروں کو مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم پاکستان کے مشیر رانا ثناء اللہ کی موجودگی میں مرکزی جمعیت اہلحدیث آزاد جموں و کشمیر کے ناظم اعلیٰ محمد امین بٹ نے حلقہ ایل اے-29 مظفرآباد 3 اور ایل اے-26 نیلم 1 سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

دوسری جانب  مزید تین حلقوں سے بھی جماعت کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے مشترکہ انتخابی مہم چلانے پر اتفاق کیا گیا۔