پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی گئی، صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے۔
محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کی ہے۔
حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی، ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی، انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
محکمہ داخلہ نے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت کیلئے ضلعی سطح پر ’’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘‘ تشکیل دیدی۔
زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کیلئے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت ضلعی ’’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘‘ دے گی، کمیٹی کی تحریری اجازت سے ڈرونز کا استعمال پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔