شجاع آباد میں زیرِ تعمیر گھر کا پلر گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی

شجاع آباد میں زیرِ تعمیر گھر کا پلر گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق  بستی نیو لاڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عبدالرزاق کے گھر میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک دیوار کا پلر گر گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ  واقعے کے  نتیجے میں وہاں پر موجود 12 سالہ محمد ایان اور 10 سالہ محمد ریحان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں چھت منہدم ہونے سے 2 بچے جان کی بازی ہار گئے

علاوہ ازیں حادثے میں عبدالرزاق کی اہلیہ سمینہ بی بی، 7 سالہ آفان اور 5 سالہ عنایا بی بی پلر کے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے۔

مزید برآں ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا ۔