کامونکی انڈر پاس میں جمع بارشی پانی میں لڑکا ڈوب کر جاں بحق

کامونکی انڈر پاس میں جمع بارشی پانی میں لڑکا ڈوب کر جاں بحق

 ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر واٹر ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر کامونکی انڈر پاس میں جمع پانی میں سرچ آپریشن شروع کیا اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد غوطہ خوروں نے لڑکے کی لاش نہر سے نکال لی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 14 سالہ محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔