علاقائی
خلاصہ
- مری:(دنیا نیوز) شدید دھند کے باعث مری کی مختلف شاہراہوں پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہوگئی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر اور گاڑیوں کی رفتار سست ہوگئی ہے۔
ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے پیشِ نظر مری پولیس اور ٹریفک وارڈنز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ شہریوں اور سیاحوں کی مدد کے لیے اہلکار مختلف شاہراہوں پر تعینات ہیں۔
انہوں نے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی کہ موجودہ موسمی حالات میں غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔
ڈاکٹررضا تنویر نے مری آنے والے سیاحوں اور مقامی افراد پر زور دیا کہ گاڑیاں انتہائی احتیاط سے چلائیں، رفتار کم رکھیں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔
ڈی پی او نے خود بھی شاہراہوں پر موجود رہ کر ٹریفک پلان کی نگرانی شروع کر دی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔