جہلم میں کھلے ٹیوب ویل کے ٹینک میں ڈوب کر 6 سالہ بچی جاں بحق

جہلم میں کھلے ٹیوب ویل کے ٹینک میں ڈوب کر 6 سالہ بچی جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق ٹھٹھی مغلاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بچی کھیلتے ہوئے ہمسایوں کے کھلے ٹیوب ویل ٹینک میں گر گئی، جس کے باعث وہ ڈوب گئی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی لاش ٹینک سے نکال لی۔

حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 6 سالہ کشف نعیم کے نام سے ہوئی ہے، اہل علاقہ نے بتایا کہ بچی ذہنی طور پر معذور بتائی جاتی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی، جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔