شیروں کا جذبہ پیسوں سےخریدا نہیں جاسکتا، مریم اورنگزیب

شیروں کا جذبہ پیسوں سےخریدا نہیں جاسکتا، مریم اورنگزیب

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں ہزاروں کلومیٹرسڑکیں بن رہی ہیں، پنجاب میں ایک ہزارسے زائد کلینک آن وہیلز سہولیات دے رہے ہیں، مخالفین کہتے ہیں مریم نوازکا پنجاب صرف لاہور ہے، لاہور جیسی ترقی پنجاب کےتمام شہروں میں ہورہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزادکشمیر میں سڑکوں کےجال بچھائے، ن لیگ کی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، نوازشریف وزیراعظم بنےتوپاکستان اورآزادکشمیر نےیکساں ترقی کی،نوازشریف کی خدمت کی نشانیاں پورے پاکستان میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پنجاب کےتمام 41اضلاع میں واسا موجود ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازکی گرین بسیں کوٹلی میں بھی جلد آئیں گی، آزادکشمیر میں میڈیکل ڈسٹرکٹس،کارڈیالوجی سینٹرزبنیں گے، آزادکشمیر کےنوجوانوں کو لیپ ٹاپس اوراسکالرشپس ملیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نوازآزادکشمیر میں صاف ستھراکشمیر کامنصوبہ دیں گی، وزیراعظم اورمریم نواز آزادکشمیر کوبھی سیف سٹی منصوبہ دیں گے، کشمیری اپنےووٹ کاسوچ سمجھ کراستعمال کریں۔