پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا ہے، میرپور ڈویژن میں پیپلز پارٹی کے تمام امیدواروں کو کامیاب بنائیں: بلاول بھٹو
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے 27 جولائی کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ووٹ حقِ حاکمیت کا، ووٹ حقِ ملکیت کا، اور ووٹ حقِ روزگار کا ہے‘، انہوں نے کہا کہ 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے میرپور ڈویژن کے تمام نامزد امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 24, 2026
انہوں نے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر کے عوام برابری کے حق کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔