آزاد کشمیر الیکشن: میرپور کے 13 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

آزاد کشمیر الیکشن: میرپور کے 13 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میرپور ڈویژن کے تمام 13 انتخابی حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایل اے-1 میرپور سے اظہر صادق، ایل اے-2 سے چودھری قاسم مجید، ایل اے-3 سے چودھری یاسر سلطان کامیاب قرار پائے۔

اِسی طرح ایل اے-4 سے رخسار احمد، ایل اے-5 بھمبر سے وقار احمد نور، ایل اے-6 سے محمد رزاق چوہدری، ایل اے-7 سے طارق فاروق، ایل اے-8 کوٹلی سے ظفر اقبال ملک، ایل اے-9 سے عمیر نعیم، ایل اے-10 سے محمد یاسین چودھری، ایل اے-11 سے محمد آصف، ایل اے-12 سے محمد ریاست خان اور ایل اے-13 سے ایاز احمد کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن  جاری کیا گیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ میرپور ڈویژن کے تمام انتخابی نتائج انتخابی قوانین اور ضابطہ کار کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں اور کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 یاد رہے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری کے بعد سیاسی جماعتوں کی نظریں اب دوسرے مرحلے پر مرکوز ہیں، جس میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن میں اور مہاجرین مقبوضہ جموں و کشمیر مقیم پاکستان کی بارہ نشتوں پولنگ ہوگی۔