آزاد کشمیر انتخابات، دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم کل رات 12 بجے ختم ہو جائے گی

آزاد کشمیر انتخابات، دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم کل رات 12 بجے ختم ہو جائے گی

الیکشن کمیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے 9 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 انتخابی حلقوں میں 2 اگست کو پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ مقررہ وقت کے بعد ہر قسم کی انتخابی مہم، جلسہ، جلوس، ریلی اور کارنر میٹنگ پر پابندی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق انتخابی مہم کے اختتام کے بعد کسی بھی انتخابی اجتماع کے انعقاد یا شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، امیدواران، سیاسی جماعتیں اور کارکنان انتخابی قوانین، ضابطہ اخلاق اور الیکشن کمیشن کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ پرامن، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام فریقین تعاون کریں، انتخابی قوانین یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ انتخابی قوانین کی پابندی کریں اور انتخابی عمل کو پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔