15 سالہ مریم صدیق نے پاکستان کیلئے نیا عالمی اعزاز حاصل کر لیا

15 سالہ مریم صدیق نے پاکستان کیلئے نیا عالمی اعزاز حاصل کر لیا

مریم صدیق نے صرف ڈیڑھ سال سے زائد عرصے میں اے سی سی اے کے تمام 17 پرچے کامیابی سے پاس کر لئے اور یہ سنگ میل عبور کر کے دنیا کی کم عمر ترین امیدوار بن گئیں۔

اس شاندارکامیابی کے ساتھ مریم صدیق نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے ایک امیدوار کے پاس تھا۔

15 سالہ مریم صدیق کی اس غیر معمولی کامیابی پر تعلیمی حلقوں اور عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لئے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔