بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات

بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، بالخصوص دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ان کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔

نیول چیف نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی اور ہمہ جہت تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے نے مزید بتایا کہ بیلاروس کے وفد نے علاقائی بحری سلامتی کے فروغ کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔