دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں: حنیف عباسی کی سوات میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں: حنیف عباسی کی سوات میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی۔

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر ہر سازش کو ناکام بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے خیبر پختونخوا پولیس، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری ملک کے امن کی ضمانت ہے۔