گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

جاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بدھ 5 اگست سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران تمام محکموں کے افسران و اہلکاروں، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور وزیٹرز کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ صرف کارڈ کے ذریعے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران تمام سرکاری اور غیر سرکاری مسلح سکیورٹی گارڈز کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔