پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نجی ٹی وی کے ڈرامے کا ایک سین شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بھائی ماننا پڑے گا، کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 4, 2026
اس سے قبل انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اف ہم ڈر گئے، اب کیا ہوگا؟
وزیر اطلاعات پنجاب نے بلاول بھٹو کے بیان پر مسکرانے والے سٹیکرز بھی شیئر کئے تھے۔