پاکستان
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی اور روضۂ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کیے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی شاہِ اردن سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
انہوں نے جبل اُحد کا بھی دورہ کیا اور حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دی۔