صادق آباد: گھر میں گھس کر فائرنگ، سردار عالمگیر کوش سمیت 3 افراد قتل

صادق آباد: گھر میں گھس کر فائرنگ، سردار عالمگیر کوش سمیت 3 افراد قتل

پولیس حکام کے مطابق حملے میں ناظم کوش اور گارڈ معشوق بھی فائرنگ کی زد میں آکر دم توڑ گئے، جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سردار عالمگیر کوش نے کچہ سرنڈر پالیسی کو کامیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، سردار عالمگیر کوش پر خود بھی پچاس لاکھ روپے کا انعام تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی شروع کردی، جبکہ ڈی پی او نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔