علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کریم آباد انڈر پاس کے اندر تیز رفتاری کے باعث گرنے سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والے ایک نوجوانوں کی شناخت 30 سالہ اظہر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہو سکی جس کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے ورثاء سے رابطے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔