علاقائی
خلاصہ
- چونیاں: (دنیا نیوز) چھانگا مانگا کے قریب تیز رفتار 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ چھانگا مانگا کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم اتنا شدید تھا کہ ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق نوجوان کی لاش اور ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔