علاقائی
خلاصہ
- خوشاب: (دنیا نیوز) جوہرآباد مظفرگڑھ روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں سمیت تینوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
حادثے کی مزید وجوہات اور جاں بحق و زخمی افراد کی شناخت کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔