علاقائی
خلاصہ
- مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے دو دوست جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
بنگلہ پلی کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس سے تینوں شدید زخمی ہوگئے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیوں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
امدادی ٹیموں نے تینوں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا مگر ہسپتال پہنچ کر 50 سالہ محمد مالک اور 55 سالہ ناظم علی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق مالک کے چھ سالہ بیٹے کی مرہم پٹی کر دی گئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، موٹروے اور ہائی وے پولیس نے فرار ہونے والے گاڑی کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرکے دونوں لاشوں کو ورثا کے سپرد کر دیا گیا، کار سوار کو بھی جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔