ہری پور: مسافر وین اور موٹرسائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق

ہری پور: مسافر وین اور موٹرسائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق

حادثے میں سیف نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔