بہاولپور: باراتیوں کی وین حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

بہاولپور: باراتیوں کی وین حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب باراتیوں کو لے جانے والی وین سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، ٹکر کے نتیجے میں وین میں سوار افراد زخمی ہوئے، جبکہ ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو وین سے نکالا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔