کوٹ رادھا کشن میں بارش کے دوران بوسیدہ چھت گرنے سے 2 بھائی جاں بحق

کوٹ رادھا کشن میں بارش کے دوران بوسیدہ چھت گرنے سے 2 بھائی جاں بحق

ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق 80 سالہ سردار محمد اور 70 سالہ محمد منشا کمرے میں چارپائی پر بیٹھے تھے کہ اچانک بوسیدہ چھت زمین بوس ہوگئی، جس کے ملبے تلے دونوں بھائی دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر دونوں بھائیوں کی لاشیں نکال لیں۔