لیہ میں کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق

لیہ میں کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق

جاں بحق افراد کی شناخت اعجاز احمد اور محمد مجاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں افراد بجلی کے پول سے گھر کو جانے والی تار میں جوڑ لگا رہے تھے کہ اچانک کرنٹ لگ گیا۔

ریسکیو ٹیم نے دونوں افراد کی موت کی تصدیق کردی، جبکہ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔