بہاولنگر: ٹرک اور مسافر وین میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

بہاولنگر: ٹرک اور مسافر وین میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسقتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا جس کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا، شواہد اکٹھے کرکے حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔