پاکستان کھپے، بلاول بھٹو زرداری کا یوم آزادی پر ویڈیو پیغام جاری

پاکستان کھپے، بلاول بھٹو زرداری کا یوم آزادی پر ویڈیو پیغام جاری

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 79 سال ہوگئے ہیں، صرف 21 سال بعد ہم اپنی آزادی کی سنچری منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی صرف سرزمین حاصل کرنے کا نام نہیں تھا، یہ پاکستان کے لوگوں سے، ان علاقوں اور ریاستوں سے حقوق کا وعدہ تھا جنہوں نے پاکستان کے ساتھ جڑنے کا فیصلہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے اس وعدے کو اپنے آئین میں لکھا، ہم اسے بار بار دہراتے بھی ہیں مگر ہمیشہ نبھاتے نہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ 2047 تک ہماری نسل کا کام ہے اس آئینی وعدے کو ہر گھر تک پہنچانا، تاکہ محنت کی کمائی سے گھر چل سکے، نوجوانوں کو عزت کا روزگار ملے، ہر ووٹ کا احترام ہو اور ہر علاقے کو پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ملے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ آزادی ہر گھر تک، جشن آزادی مبارک، پاکستان کھپے، پاکستان پائندہ باد۔